بین الاقوامیتازہ ترین

سمندرمیں ڈوبتی بیوی کوبچانے والا شوہر زندگی سےمحروم

شارجہ کے سمندر میں ڈوبتی بیوی کو بچانے والا شوہر خود ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
میڈیا کے مطابق، شارجہ پولیس کا واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ سینٹرل آپریشن روم سے موصول اطلاع پر پتہ چلا کہ ساحل پر ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے جس پر شارجہ کی سول ڈیفنس اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچا لیا۔
شارجہ پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن پولیس ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم عملے نے ریسکیو آپریشن کے دوران شوہر کی لاش سمندر سے نکال لی ۔ پولیس کے مطابق شوہر اپنی بیوی کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے گیا تھا لیکن خود ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
شارجہ کے ال ممزر ساحل پر سیر وتفریح کیلئے آئے جوڑے پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب سمندر میں ڈوبتی بیوی کو بچانے والا شوہر خود ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے جوڑے کا تعلق ایشیا سے ہے جبکہ پولیس نے ڈوبنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button