پاکستان
سرکار کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگائی جائے،کفایت شعاری کمیٹی

کفایت شعاری کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی، وزرا کی تعداداور وزارتوں کے اخراجات کوکم کرنے کی تجویز پیش کی۔
کفایت شعاری کمیٹی نے تجاویز پیش کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں میں دس فیصد، وزارتوں کے اخراجات میں پندرہ فیصد کٹوتی ،کابینہ میں وزراء کی تعداد 30 تک محدود رکھی جائےاور باقی وزیر اور مشیر بلا معاضہ کام کریں۔
کمیٹی کی تجاویزمیں کہا گیاہےکہ سرکار کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگائی جائے۔ صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈز کا استعمال روکا جائے۔
اس کےعلاوہ سرکاری ضمانتوں کے ذریعے قرضے حاصل کرنے کے لیے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز پر پابندی عائد کرنے سمیت کئی سفارشات شامل ہیں۔ کمیٹی عملدرآمد کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنی رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوائے گی۔