پاکستان

جہلم: پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا

جہلم: فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا.

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس کے دوران فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔

پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button