صحت

ایچ آئی وی، دوسری ویکسین کی آزمائش ناکامی سے دوچارہو گئی

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئیٹرز کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی جانسن ایںڈ جانسن کی کی تیار کردہ ویکسین کی آزمائش ناکامی کا شکار ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ماہرین نہایت پر امید تھے کہ تیار کی جانے والی ویکسین تیسرے اور اہم ترین آزمائشی مرحلے میں مثبت نتائج دے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

امریکی دوا ساز ادارے جانسن اینڈ جانسن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ویکسین ایچ آئی وی کے وائرس کو بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہی اور اس سے متاثرہ افراد کے مدافعتی نظام کو تقویت نہیں ملی جس کی وجہ سے ویکسین کی مزید آزمائش روک دی گئی ہے۔

جاری کردہ بیان کے تحت آزمائش کے دوران تمام رضاکاروں کو ہر تین ماہ بعد اور ایک سال میں چار ویکسینز لگائی گئیں لیکن ان کا نتیجہ تمام ہی 50 علاقوں سے تعلق رکھنے والوں پر منفی نکلا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button