پاکستانتازہ ترینسیاست

پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان ڈی نوٹیفائی قرار

میڈیاکے مطابق استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے۔قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ہم 45 اراکینِ قومی اسمبلی اپنے استعفے واپس لے رہے ہیں اسپیکر اگر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائےپی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی نے اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسپیکر ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیا تھا۔
اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریکِ انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button