شوبز
علیزہ سلطان نے شوبز کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ۔عدالت کی گزشتہ سماعت کے بعد میڈیا نے عدالت کے باہر علیزہ سےایک یوٹیوبر نے سوال کیا کہ آپ کو بھی 3 کروڑ ہرجانے کا نوٹس ملا ہے آپ کی نجی معلومات بھی فیروز نے وائرل کر دی ہیں اس پر کیا کہیں گی؟ جس پر علیزے صرف مسکرائیں۔یوٹیوبر نے شوبز میں قدم رکھنے کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا آپ شوبز جوائن کرنے والی ہیں جس پر علیزہ سلطان نے مسکرا کر سر ہلاتے ہوئے اس خبر سے انکار کر دیا۔