پاکستانتازہ ترینجرم کہانی

سکول انتظامیہ،4 طالبات سمیت تشدد کی شکارطالبہ بھی معطل

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیفنس کے نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کے بعد اسکول انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی اور ساتھ ہی واقعے میں ملوث 4 طالبات اور تشدد کی شکار طالبہ کو بھی معطل کردیا۔
اسکول انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کو 10 روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسکول انتظامیہ کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ طالبات کو واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button