
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 9 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر 9 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دوران 3 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 9 افراد کے نتائج مثبت آئے۔