بین الاقوامیتازہ ترین

13دینی جماعتوں کاسویڈن میں توہین قرآن پر شدیداحتجاج

13 جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس ،جے یوآئی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،جماعت اسلامی،جمعیت علمائِ اہلسنت ،جے یوپی ،مسلم لیگ (علمائومشائخ)مجلس احراراسلام، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ،چاروںمسالک علماء کونسل،خاکسارتحریک اورمصطفائی جسٹس مومنٹ کے راہنماکنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرزسابق سینیٹرحافظ حسین احمد،ڈاکٹرفریداحمدپراچہ ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)الحاج پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ودیگررہنمائوںشیخ محمدنعیم بادشاہ،مفتی عاشق حسین،سیدعطاء اللہ شاہ بخاری ،مفتی غلام حسین نعیمی ،ڈاکٹرمحمدماجد خاکسار ،میاںمحمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،علامہ وقارالحسنین نقوی ،مولانامحمداسلم ندیم ،قاری محمدحنیف حقانی اورمفتی محمداسعدنیازنے اپنے ایک مشترکہ بیان میںسویڈن میں ہونیوالے المناک واقعہ توہین قرآن پرشدیداحتجاج کیاہے اوراسے امن عالم کونقصان پہنچانے کی ناپاک گہری سازش قراردیاہے اورکہاہے کہ قرآن حکیم کی (نعوذبااللہ)توہین آزادی رائے نہیںبلکہ یہ ایک عالمی دہشتگردی ہے کیونکہ اس ناپاک مجرمانہ حرکت سے دنیاکی ایک چوتھائی قوم دوارب مسلمانوںکے ایمان پرسراسرحملہ ہے اور اس جسارت سے پوری دنیاکے مسلمانوںکے دل خون کے آنسوںرورہے ہیںتوہین قرآن قہرالٰہی کودعوت دیناہے انہوںنے 57مسلم حکمرانوں سے سویڈن کامکمل سفارتی واقتصادی بائیکاٹ کرنے کامطالبہ کیاہے اورپوری دنیاکے مسلمانوںسے سویڈن کی تمام اشیاء کامکمل سوشل بائیکاٹ کرنیکابھی مطالبہ کیا۔
جاریکردہ : قاضی عبدا لصبورعلوی میڈیاناظم تحفظ ختم نبوت الائنس
دینی جماعتوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button