پاکستانتازہ ترینجرم کہانی

ڈیفنس روڈ پر جھونپڑیوں میں آتشزدگی ، دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی

گجر کالونی ڈیفنس روڈ پر جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چھ افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے گجر کالونی میں واقع جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے آگ پر قابو پالیا ۔ریسکیو اہلکاروںنے آگ کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے 6 افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔جھلسنے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ریحان، اللہ وسایا، عامر، زہرہ اور ان کی والدہ مقبولاں بی بی شامل ہیں، آگ لگنے سے افنان نامی شخص بھی جھلس کر زخمی ہوا،جھلسنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔
آتشزدگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button