
پا کستان تحریل انصاف کےرہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایسےمشکوک نگران وزیراعلیٰ سے شفاف انتخابات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔فیاض چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری بدنیتی پرمبنی ہے، نیب سےپلی بارگین کرنےوالے محسن نقوی الیکشن میں غیر جانبداری کا دعویٰ کس منہ سے کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سب جانتے ہیں محسن نقوی، آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں، محسن نقوی کے چینل دانستہ بیسیوں دفعہ پی ٹی آئی کے خلاف فیک نیوز چلانے میں پیش پیش رہے ہے۔
فیاض چوہان نےمزید کہا کہ تحریک انصاف قبل ازانتخابات دھاندلی کے اس عمل کو یکسر مسترد کرتی ہے، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی کریڈیبیلیٹی بنانے کی کوشش کرے نا کہ بگاڑنے کی۔