بین الاقوامیتازہ ترین

قرآن کی بےحرمتی کیخلاف استنبول میں مظاہرے

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے فعل پر سیکڑوں مظاہرین استنبول میں قائم سویڈش قونصلیٹ کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کی جانب سے سویڈن کا جھنڈا بھی جلایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی سو یڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مذمت کی اور سویڈش حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عرب لیگ کی جانب سے بھی سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر نے پر زور دیا جا رہا ہے ۔ قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔سویڈن کی اس حرکت سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button