پاکستانتازہ ترینکھیل

عمادوسیم ویلنٹائن ڈےپرپشاورزلمی کوشکست دینےکیلئےپرُجوش

حال ہی میں نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران عماد وسیم نے پی ایس ایل 8 سے متعلق گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہر ٹیم سے میچ ایک ہی اہمیت کا حامل ہے لیکن اس بار کراچی اور پشاور زلمی کے میچ کی سوشل میڈیا پر خاصی ڈسکشن ہورہی ہے کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ پشاور کی طرح پرجوش ہے اور جیت کیلئے پشاور زلمی کی طرح ہی محنت کریں گے۔
کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ٹیم کے سارے لڑکے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں ، لہٰذا ہمیں ویلنٹائن کے روز کراچی والوں کو جیت کر اچھا تحفہ دینا چاہیے، اگر ٹیم اچھا کھیل کر ٹورنامنٹ کا آغاز میں شروع کے میچز جیت جائے تو اچھا مومینٹم سیٹ ہوجاتا ہے ،عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کپتانی ایماندار ی سے کرنی چاہیے جس کے لیے میں دوستی یاری پر یقین نہیں رکھتا، میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے جو ٹیم کیلئے جو بہتر ہوں اور الحمداللہ ابھی تک لڑکوں کی پرفارمنس بھی بہت اچھی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں جبکہ دوسرا میچ 14 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گاجبکہ پی ایس ایل کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
پی ایس ایل 8میں 34 میچ کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button