بین الاقوامی

امریکا میں شدید معاشی بحران کے باعث ، بینک ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن : دنیا بھر میں شدید معاشی بحران کے باعث امریکی بینک بھی بڑے پیمانے پر نوکریاں ختم کر رہے ہیں ۔ امریکی بینکوں سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سرمایہ کاری میں کمی کے بعد بینکوں کے اعلیٰ افسران پر اخراجات میں کمی لانے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے۔ اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو کورونا کی وبا کے دوران نوکری سے نہیں نکالے گئے تھے۔

کریڈٹ سوئس، گولڈمین سیکس، مورگن سٹینلے اور بینک آف نیویارک میلن سمیت کئی بینکوں نے حالیہ مہینوں میں 15ہزار سے زیادہ ملازمتوں میں کمی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔موڈیز میں عالمی بینکنگ کی شریک سربراہ آنا ارسوو نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ملازمتوں میں کمی کا یہ مرحلہ مالیاتی بحران کے مقابلے میں زیادہ شدید نہیں ہو گا لیکن سنہ 2000 کے ڈاٹ کام کے کریش کر جانے کے بعد مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات سے زیادہ شدید ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button