پاکستان

الیکشن کمیشن نے دودھ کی رکھوالی پر ’’بلا‘‘ بٹھا دیا ہے تمام ارادے ناکام ہوں گے شیخ رشید احمد

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ متنازع شخص کی نگران وزیراعلیٰ نامزدگی نا صرف الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان بلکہ ملک کے الیکشن کے تابوت میں بھی کیل ٹھونک دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھا دیا ہے، یہ 13 جماعتیں جو مرضی کر لیں عوام کے فیصلے کو روکنا پاکستان کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک گھمبیر، سنگین، اقتصادی، معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے گزر رہا ہے، ایسے موقع پر ایک ناپسندیدہ آدمی کو 60 فیصد آبادی والے صوبے کا نگران وزیراعلیٰ بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اس ملک کے عوام کی توہین کر رہے ہیں، جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں، ذلت اور رسوائی آپ کا مقدر ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا راستہ روکنے کے لئے جو آپ یہ سارے اقدام اٹھا رہے ہیں یہ آپ کے گلے پڑیں گے، عوام کی فتح ہوگی، پاکستان اور اسلام کی فتح ہوگی، آپ نیست وبود ہوں گے اور آپ کے تمام ارادے ناکام ہوں گے، پاکستان کی قوم آپ کو شکست دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button