
میڈیا کے مطابق حالپاکستانی اداکار حماد شعیب نے انسٹاگرام پر ایک نئی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارکو اس ویڈیو میں شادی کی تقریب کے دوران حال ہی میں ریلیز ہونے والے شاہ رخ خان کی فلم ’’ پٹھان ‘‘کے مشہور گانے’جھومے جو پٹھان‘ پرڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دل سے ڈانس کریں اور اپنے جذبے کواُبھرنے دیں۔
حماد شعیب کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کے زبردست ڈانس کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
ایک صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے کمنٹ لکھا دیا کہ’’آپ نے تو شاہ رخ خان سے بھی زیادہ اچھا ڈانس کیا ہے فلم میں ان کی جگہ آپ کو ہونا چاہیےتھا‘‘۔