تازہ ترین

بھارت : کتے کو نام سے نہ پکارنے پر مالک نے پڑوسی کو قتل کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے پالتو جانور کا نام لینے کے بجائے کتا کہنے پر 62 سالہ پڑوسی کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول پڑوسی نے اپنے پوتے کو قریب فارم میں چلنے والے پانی کے پمپ کو بند کرنے کے لیے کہا اور ساتھ ہی اپنے پوتے سے کہا کہ کتے کی موجودگی کے پیش نظر وہ اپنے ساتھ ایک چھڑی بھی لے جائے۔

62 سالہ شخص کے یہ الفاظ قریب کھڑے ڈینیئل نے سن لیے اور اس نے طیش میں آکر پڑوسی کے سینے میں گھونسہ ماردیا جس سے پڑوسی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نرملا اور اس کے بیٹے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے
ہوئے ملزم سمیت اس کی فیملی کو گرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button