پاکستانتازہ ترین

‘پہلے دن ہی فیصلہ کرلیاگیا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چلنے دینا،مصطفی نواز کھوکھر کا بیان

سینیٹ کے سابق رکن مصطفی نواز کھوکھر نےکہا ہے کہ ہم نے 75سال میں کوئی سبق نہیں سیکھا،پہلے دن ہی فیصلہ کرلیاگیا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چلنے دینا۔
کوئٹہ میں ری امیجنگ پاکستان کے عنوان سے منعقد ہونیوالے قومی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اورآئین بنانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا،بانی پاکستان کی بہن کو بھی غدار قرار دیاگیا،پاکستانیوں کو پاکستان سے دورکرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا گیا،لاپتہ افراد کے اہل خانہ اسلام آباد میں احتجاج کرتے رہے لیکن ہمارے پاس ان کے سوالوں کے جواب نہیں ہیں۔مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آئین میں آرٹیکل 8سے 28تک انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی اور اس پر عملدرآمد کی ذمہ داری عدلیہ کو دی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے اس معاملے پر عدلیہ بھی خاموش ہے۔ پاکستان میں لسانی اور علاقائی تقسیم زیادہ ہے اگر یہاں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوگئے توسنبھلنا مشکل ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button