پاکستانتازہ ترینسیاست

نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے بعد محمود خان نے آفس خالی کر دیا

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمو دخان نے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کے بعد وزیر اعلیٰ آفس خالی کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز”کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے اعظم خان کے نام کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنا آفس خالی کر دیا ہے، کے پی کے پولیس کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے جس کے بعد وہ گھر چلے گئے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوا تھا اور معاملہ پارلیمانی پارٹی میں جانے کے بجائے دونوں رہنماوں کی باہمی رضا مندی سے ہی حل ہو گیا ، یاد رہے کہ پہلے دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ملنے سے انکار کیا تھا لیکن بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی بدولت دونوں رہنما ء ملنے پر راضی ہوئے اور نگران وزیر اعلیٰ کے نام کو فائنل کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button