جرم کہانی

قرض معاف کرانے کیلئے بیوی کو مردہ قرار دینے والا ملزم گرفتار

سرحدی کالونی میں شوہر نے قرض معاف کرانے کیلئے زندہ بیوی کو مردہ قرار دے دیا، شوہر کی گرفتاری پر کارنامہ معلوم ہوا تو اہلیہ بھی حیران رہ گئی۔

اٹک کے رہائشی شخص نے بیوی کے نام پر بینک سے لیا 35 ہزار روپے قرض معاف کرانے کیلئے بیوی کو ہی مردہ ثابت کر دیا ، پولیس کے مطابق یونین کونسل سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر ملزم کا بھانڈا پھوٹ پڑا، پولیس نے زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزم فہیم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں تھانہ گھیپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم کو گرفتار کیا تو شوہر کے کارنامے پر بیوی بھی حیران رہ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button