پاکستانتازہ ترینسیاست

اِدھراُدھر کے سوال کرنے کی بجائے سچ پر آئیں،عمران خان کا خواجہ آصف کے وکیل کوجواب

عمران خان نے ہنستے ہوئے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پرآئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔خواجہ آصف کے وکیل حیدررسول مرزا اورعمران خان کی جانب سے وکیل نعمان فاروقی عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خواجہ آصف کے وکیل نے جرح کی۔
جرح کے دوران خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹرحیدر رسول کے عمران خان سے سوالات کیے۔ وکیل خواجہ آصف نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا، اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔وکیل نے سوال کیا کہ آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طورپرآگاہ کیا گیا تھا؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طورپرکیا تھا یا نہیں۔عمران خان نے بتایا کہ جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا۔ جس پر وکیل نے کہا معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے۔
وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ جس پروکیل خواجہ آصف نے کہا کہ سماعت ملتوی کر دیتے ہیں آپ آئندہ سماعت پر صرف 2 گھنٹے دے دیں میں جرح مکمل کرلوں گا۔عمران خان نے ہنستے ہوئے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پرآئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے۔ آئندہ سماعت کی تاریخ شڈول سے دیکھ کر آگاہ کردوں گا۔عدالت نے کیس سماعت ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button