بین الاقوامیپاکستانتازہ ترینکھیل

پہلاون ڈےمیچ،بابرالیون کےبعدویمن ٹیم کابھی برُاآغاز

پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
میڈیا کے مطا بق برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں8 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔
آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی ندا ڈار 59 اور بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button