بین الاقوامیتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

آپ کس سوشل میڈیاپلیٹ فارم کوبہترسمجھتےہیں؟ایلون مسک کا سوال

ایلون مسک نے سوشل میڈیا سے ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کی خاطر ایک سوال ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
انہوں نے پوچھا کہ ’انسٹاگرام صارفین کے درمیان ذہنی تناؤ کا باعث بنتا ہے جبکہ ٹوئٹر صارفین میں غصیل روئے کو اُجاگر کرتا ہے۔ ان دونوں میں کون سا پلیٹ فارم بہتر ہے؟‘۔


اب ایلون مسک کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کئی ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر کو بہتر قرار دیا ہے۔ یہ کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے کیوں کہ ایلون مسک نے اس کے لئے کوئی باقاعدہ پول کا اجرا نہیں کیا صرف صارفین کی رائے جاننے کی کوشش کی ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹر کو اس لئے بہتر قرار دیا کیوں کہ اس پر بہتر انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں اور یہاں کوئی مصنوعی فلٹرز بھی نہیں ہے۔جبکہ کچھ صارفین نے اسے جانبدارانہ رویہ قرار دیا، کیوں کہ یہ سوال صرف ٹوئٹر پر ٹوئٹر صارفین سے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button