بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پنجاب کے الیکشن اور نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر تبادلہ خیال کیا جاے گا، پنجاب کے الیکشن میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اتحاد کرنے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔پیپلزپارٹی کی طرف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا نام دئیے جانے کا امکان ہے۔