پاکستانتازہ ترینسیاست

گورنرپنجاب نےوزیراعظم کوالیکشن کی تجویزدیدی

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے آئینی وقانونی ماہرین سےمشاورت کرنے کا بعد وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق تجویز دیدی،پنجاب اسمبلی آج ٹوٹنےکاامکان۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےگزشتہ روز ایکسپو سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مجھے دو دن میں اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے،وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کیلئے مشکل ترین فیصلہ ہے۔
آئین میں اسمبلی کی تحلیل کا ذکر موجود ہے تو سمری پر فیصلہ کرنا ہو گا، سمری کے بعد اسمبلی کی تحلیل آئینی ضرورت ہے مگر مشکل مرحلہ ہے،پنجاب میں الیکشن کیلئے 90 دن درکار ہونگے۔
وا ضع رہے کہ گذشتہ روز گور نر پنجاب بلیغ الرحمان کو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سےپنجاب اسمبلی تحلیل کر نے کی سمری موصول ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button