پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی آئی کاوزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ، سابق وزیر اعظم ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منظوری دیدی ۔ عارف علوی صدر مملکت جلد ہی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو اُمید ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے،(ن) لیگ کےایم این ایز بھی ایوان سے غیر حاضر رہیں گے ۔یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پی ڈی ایم کے درمیان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اختلافات ہیں اور ایم کیوایم حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی بھی دے چکی ہے جس تناظر میں گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے ایم کیوایم کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا تھا اور تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button