تازہ ترین

پشاور :دہشت گردوںکا حملہ، ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار شہید

پشاور کے سربند پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے تھانے پر اچانک حملہ کردیا، دہشتگردوں نے حملے میں لانگ رینج رائفل اور دستی بم بھی استعمال کئے، حملے اور فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی سردار حسین اور دو اہلکار ارشاد اور جہانزیب شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button