لڑکے نے دوران سفرلڑکی کوپروپوزکردیا

سو شل میڈیا پر لندن سے ممبئی جانے والی فلائٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مسافر لڑکے کو فلائٹ میں ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر خوبصورت انداز میں گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا ہاتھ میں کارڈ اٹھائے ونڈو سیٹ کے ساتھ بیٹھی لڑکی کے پاس جاکر انہیں مخاطب کرتا ہے جس کے بعد لڑکی بھی حیران کن نظر آتی ہے۔ اس پروپوزل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پلے کارڈ میں لڑکا اور لڑکی کی تصویریں موجود تھیں لڑکے کو جب یہ پتا چلا کہ لڑکی لندن سے ممبئی جارہی ہے تو اس نے اسی فلائٹ میں اپنی ٹکٹ بک کروالی اور گرل فرینڈ کو پروپوز کرڈالا جسے لڑکی نے قبول بھی کرلیا۔
हवा में परवान चढ़ा प्यार… शख़्स ने अपनी मंगेतर को फ़्लाइट में किया प्रपोज़, एयर इंडिया ने की मदद. #propose #fiancee #AirIndia pic.twitter.com/bYsy5KILTF
— Shivaji Dubey (@Shivaji_Dube) January 12, 2023