پاکستانتازہ ترینسیاست

عمران خان نےپارٹی کی مرکزی قیادت کااجلاس آج طلب کرلیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کا انتظار ہے جس کے بعد عمران خان کی منظوری کے بعد شہباز شریف کو صدر مملکت عارف علوی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنےکے معاملےپر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے اور آج ہی کے پی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنرکو بھجوائے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی قیادت آج کے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ سے متعلق بھی مشاورت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button