بین الاقوامیتازہ ترین

تین سالہ بچی کی لاش واشنگ مشین سے برآمد

پیرس میں تین سالہ بچی کی لاش واشنگ مشین سے برآمد ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سالہ بچی اپنے اپارٹمنٹ میں موجود واشنگ مشین میں مردہ پائی گئی تھی،جس کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے پراسیکیوٹرز کاکہنا ہے کہ پیرس کے حکام 3 سالہ بچی کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بچی کو اس کے والد اور خاندان کے ایک فرد نے واشنگ مشین میں زندہ پایا اور ایک گھنٹے بعد ایمرجنسی کیئر میں اس کی موت ہوگئی۔
تاہم یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کے واشنگ مشین میں جانے کے بعد اس کا دروازہ بند ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button