
الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست پر ہنگامی اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں صوبائی حکومت کے مراسلے پر غور کیاگیا،مراسلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے انتخابات ملتوی کی درخواست کی گئی تھی۔جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات15 جنوری کو ہی ہونگے، سندھ حکومت کو انتخابات کیلئے فول پروف انتظامات کاکہاہے،سندھ حکومت پرامن انتخابات کیلئے اقدامات کرے ۔