پاکستان
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اورحیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر اجلاس طلب کیا ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں دوپہر ایک بجے اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے التواکی درخواست پر غور ہوگا۔