پاکستانتازہ ترینسیاست

اسحاق ڈارکی گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےملاقات

لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ گورنر نے وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کی کوششیں کررہی ہے اور آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئےگی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں یہ صرف چندناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button