تازہ ترین

نادار کی جانب سے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش آنے والےمشکلات کا جدید ترین حل متعارف کرادیاہے۔

60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق ہو جا یا کرے گی ۔

نادرا تصدیق سروس کے آغاز کے سلسلے میں نادرا ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے پاکستان کی مایہ ناز ادبی شخصیات پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف اور انور مسعود کے ہمراہ سروس کا افتتاح کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button