
ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اب ہم سڑکوں پر عوام کے درمیان ان کے ساتھ ہوں گے اور فیصلےکرنے کا حق صر ف عوام کو ہوگا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے، تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہوسکے۔
پاکستان تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہو سکے. ہمارے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں..
چوہدری پرویز الہی صاحب اور مونس الہی نے اپنا عہد پورا کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں1/2
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 13, 2023
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بات برداشت سے باہرہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے ہونے کے باوجود بھی لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے اپنا عہد پورا کیا جس پر وہ داد کے حق دار ہیں.