بین الاقوامیتازہ ترینکھیل

کرکٹ آسٹریلیا کےفیصلےنےہمیں پیچھےدھکیل دیا:راشد خان

سوشل میڈیا پرافغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپناپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پرفخر ہے اور ہم نے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔راشد خان نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے نے ہمیں پیچھے دھکیل دیا ہے، کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔
افغان کرکٹرنے مزید کہا کہ اگر افغاستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کو بے سکون کر رہا ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو بے سکون نہیں کرنا چاہتا۔راشد خا ن نے لکھا کہ بی بی ایل میں اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں کی بنا پر آسٹریلیا نے مارچ میں افغانستان کے خلاف مینز ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button