پاکستانتازہ ترینسیاست

کراچی میں پیپلزالیکٹرک بس سروس کا آغاز

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی والوں کے لیےپاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کیاجارہا ہے، جس کا کرایہ 50 روپے تک ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بس جناح ایونیو ملیر سے کلاک ٹاور تک سروس فراہم کرے گی، جبکہ ايئرپورٹ جانے والے مسافر بھی الیکٹرک بس سروس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی توجہ ہمیشہ ترقی اور خوشحالی پر مرکوز ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button