تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شامل

ایشیا کی 50 کامیاب ترین خواتین کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔

امریکی جریدے فوربز نے 50 سال سے زائد عمر کی ایشیا پیسیفک کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔

کوپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز سے متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا۔

شیری رحمان نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، فنانشل ٹائمز نے بھی شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا۔

شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکا میں سفیر رہ چکی ہیں، شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بننے والی پہلی خاتون ہیں، شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button