
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری گورنر کو موصول ہوگئی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ انہیں سمری موصول ہوچکی ہے۔
Just received…… pic.twitter.com/7OBLlww6SV
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 12, 2023
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ٹوئٹ پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے لکھا ’گورنر صاحب برائے مہربانی آئین پر عمل کرتے ہوئے جتنی جلدی ممکن ہوئی اسمبلی تحلیل کریں تاکہ ہم انتخابی مرحلے میں داخل ہوسکیں، آپ کا ممنون۔‘
Governor sb please act on the Constitution and Dissolve Assembly As soon as possible so we can move into election phase.. grateful https://t.co/AzH4wBHlV6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 12, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے بار ہا فوری الیکشن کے اعلان کے مطالبات کیے تاہم نئی حکومت نے ان کی نہ مانی۔
بالآخر عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ فوری انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو وہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی اور آج پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دی گئی ہے۔