بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرفائرنگ،3شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی اور خو ف وہراس پھیل گیا ہے۔
میڈ یا کے مطا بق فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے قلندیا میں1 فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ذرائع کے مطابق جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے 2 فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
رواں سال کے ابتدائی 2 ہفتوں ہی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button