پاکستانتازہ ترین

نئی فوجی قیادت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات پر صدر عارف علوی بول پڑے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ نئی فوجی قیادت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات نہیں کرا رہا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں صدر عارف علوی نے کہاکہ سیاسی میدان میں آج ہر کوئی بدلہ لے رہا ہے،اختلافات نظرانداز کرکے بات چیت کا آغاز نہ کیا تو معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں ،صدر مملکت کامزید کہناتھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کی پیشکش کرتا ہوں ۔
ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی اور حکومتی اتحاد کے درمیان ایک ماہ میں کوئی پیغام رسانی نہیں ہوئی ،حکومت پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت میں ٹال مٹول کر رہی ہے ،عارف علوی نے کہاکہ عمران خان کی بات نہیں کر رہا، کم از کم سیاسی جماعتیں ہی آپس میں مذاکرات کر لیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button