پاکستانتازہ ترینکھیل

مسٹرلاہورکا ٹائٹل ٹریفک وارڈن نے اپنے نام کر لیا

ٹریفک وارڈن وسیم ارشد جو دن بھر سڑکوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے بعد شام میں اپنے لیے وقت نکال کر جم میں باڈی بلڈنگ کرتے ہیں۔باڈی بلڈنگ میں آگے بڑھنے کی جستجو دن بھر کی تھکن کے باوجود وسیم ارشد کو جم میں باڈی بلڈنگ کرنے سے نہ روک پائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر لاہور کے 2022 کے مقابلے میں رنر اپ رہنے والے ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے محنت جاری رکھی اور مسٹر لاہور 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد ملہی نے مسٹر لاہور 2023 کا ٹائٹل جیتنے والے ٹریفک وارڈن وسیم ارشد کو اپنے دفتر بلا کر انہیں شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ وسیم ارشد کا کہنا تھا مسٹر لاہور کا مقابلہ جیتنے کی بہت خوشی ہے کیونکہ میری محنت رنگ لائی ہےانہوں نے مزیدبتا یا کہ مسٹر لاہور تو بن گیا ہوں، اب مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان بننا میرا خواب ہے۔
کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اگر لگن اور جستجو ہو تو انسان اللہ کو بھی ڈھو نڈ لیتا ہے اسی طرح وسیم ارشد اپنی روز مرہ کی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button