تازہ ترین

بھارت :کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں تنازع

بھارت: ریاست اتر پردیش کے علاقے میں کتے کے بھونکنے پر ہونے والے جھگڑے نے ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔

اتر پردیش کے علاقے بلیا میں کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میںجھگڑا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون لال منی اپنی جان کی بازی ہار گئی جبکہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button