پاکستانکاروبار

بازاروں اور دوکانوں پر پر ائس لسٹ لگانے کی ہدایت،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی اور قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر خود جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ضلع میں اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کرنے اور پرائس کنٹرول کے لیے خصوصی فورس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈپارٹمنٹ کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔مراد علی شاہ نے دکانوں، اسٹالز اور بازاروں پر پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ضلع میں اشیا کے قیمتوں کی نگرانی کریں اور پرائس کنٹرول کے لیےخصوصی فورس قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو پریشان کرنا ہمارا مقصد نہیں لیکن قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اشیاء کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا بتانا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے آج خود سبزیوں اور پھلوں کی فہرست کا جائزہ بھی لیا۔اورآئندہ بھی پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا کرے گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button