کھیل

نئی حکومت آنےکے بعد نیا کرکٹ بورڈ کے سربراہ آنے کے خلا ف ہوں،سابق چیئرمین خالد محمود

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ اتنے برے حالات بھی نہیں تھے جیسے رمیز راجہ نے کہا۔

جیو نیوز کے پروگرام’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا کہ ہر بار نئی حکومت آنےکے بعد نیا کرکٹ بورڈ کا سربراہ آنے کے خلاف ہوں کیونکہ کام کرنے والے کو ٹائم ملنا چاہیے۔

خالد محمود نے کہاکہ کمیشن بنا کر تحقیق کرائی گئی کئی کھلاڑیوں پر الزامات لگے لیکن کسی کے خلاف ثبوت نہیں آئے، عامر سہیل کا نام میرے ذہن میں آرہا ہے لیکن وہ بالکل کلیئر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کھلاڑیوں پر اور الزامات لگے، ملک قیوم نے معاملےکی تحقیقات کیں، کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی گئیں، وسیم اکرم اور کچھ لوگوں کو اہم عہدے نہ دینے کی سفارش کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button