پاکستانسیاست

عدالت نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور تقرری کا ریکارڈ 17 جنوری کو طلب کر لیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفے و تقرری کے معاملے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور تقرری کا ریکارڈ 17 جنوری کو طلب کر لیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے حکم نامہ جاری کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہمیں اٹارنی جنرل آفس سے مقدمات میں درست معاونت نہیں مل رہی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی سے استفسار کیا کہ نیا اٹارنی جنرل کون ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے معلوم نہیں نیا اٹارنی جنرل کون ہے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو روسٹرم پر بلا لیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عامر رحمان سے استفسار کیا کہ نیا اٹارنی جنرل کون ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی اٹارنی جنرل سے متعلق لا علمی کا اظہارکیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ملک اٹارنی جنرل کے بغیر کیسے چل رہا ہے؟آپ کو نئے اٹارنی جنرل کا نام ہی نہیں معلوم ، عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری قانون اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور نئے کی تقرری کے ریکارڈ کیساتھ طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button