پاکستانتازہ ترینشوبز

کبریٰ خان کیخلاف مہم ،ایف آئی اے نےرپورٹ عدالت میں پیش کردی

سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
ایف آئی اے نے رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ادارے نے اداکارہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹا گرام سمیت دیگر اکائونٹس بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کو 23 جنوری تک ملتوی کردیا۔واضح رہے کہ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے الزامات سے میری مؤکل اور دیگر اداکارائوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔
اس دوران درخواست گزار سمیت اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button