پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے سے گزری:رمیز راجہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں رمیز راجہ کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں وی سی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سابق کرکٹر کو یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیااور10 سابق طلباء کے لیے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر رمیز راجہ نے کہا کہ گورنمنٹ کالج کا انتخاب میں نے کرکٹ اور تعلیم کے لیے کیا، کرکٹ کا کلچر میں نے اس تعلیمی ادارے سے سیکھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے سے گزری، شاید میں واحد تھا جس کا اس طرف دھیان نہیں گیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے تعلیم نے اچھے برے کی پہچان دی‘۔
انہوں نے کہا کہ جب تسلسل کو توڑتے ہیں تو کرکٹ کی ایکسیلینس نہیں ہوتی، جب تک طریقہ کار مضبوط نہیں ہوں گے کامیابی نہیں مل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ پروڈکٹ کو مضبوط بنانا ہے، اس وقت کرکٹ ہی نہیں پورا ملک ڈسٹرب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button