پاکستانتازہ ترینکھیل

نسیم شاہ کا اپنی مرحومہ والدہ کیلئے جذباتی پیغام

گذشتہ روزقومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں5 وکٹیں لے کر جہاں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنی مرحوم والدہ سے کیا وعدہ بھی پورا کردیا۔
ٹوئٹر پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی تب میری والدہ کو کرکٹ کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں پتا تھا لیکن میں نے ان سے کہا تھا کہ میں جب بھی 5 آؤٹ کروں گا آپ کے نام کروں گا اور آپ اس دن مجھے ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گی‘۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے وہ آج مجھے دیکھ نہیں سکتیں لیکن آج تک والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں یہ پرفارمنس انہی کے نام کروں گا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں والدہ سے بات کررہا ہوں‘۔
پا کستان کی جیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’ہر میچ میں بولنگ کو انجوائے کرتا ہوں تاہم پہلے اوور میں وکٹس اعتماد بڑھاتی ہے لیکن ہم صرف کوشش کرتے ہیں نتیجہ اللہ کی طرف سے آتاہے ، اگر ہیٹ ٹرک نصیب میں ہوئی تو ضرور ہوگی، ٹیسٹ فارمیٹ کی وجہ سے میرے لیے ون ڈے کی بولنگ آسان ہوئی اب کوشش ہے کہ ون ڈے بولنگ میں بہتری لاکر بہترین بولر بن جاؤ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button