پاکستانتازہ ترینکاروبار

خوشخبری ،گندم سستی ہوگئی

ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی آ گئی جس سے 5400 والی گندم کھلی منڈی میں 4200 روپے من پر آگئی ہے۔ آٹا میدہ فائن کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے جب کہ چکی آٹا بھی 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ آج صوبے میں آٹا ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا، کسی کو قیمت بڑھانے یا قلت نہیں کرنے دیں گے، آٹے کی قیمتوں میں کمی کےلیے بڑا آپریشن کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ سرکاری کوٹے میں اضافہ ہے سر کار ی کوٹے میں اضافہ کے باعث پنجاب کی نجی گندم مارکیٹ کریش کر گئی جس کے بعد قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button